ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار میں تمباکو کی روک تھام کے لئے بیداری ریلی: ’گلابی آندولن ‘ کے تحت گلاب کے پھول کی تقسیم

کاروار میں تمباکو کی روک تھام کے لئے بیداری ریلی: ’گلابی آندولن ‘ کے تحت گلاب کے پھول کی تقسیم

Mon, 17 Feb 2020 19:05:27    S.O. News Service

کاروار:17؍فروری(ایس اؤ نیوز)قومی منصوبہ تمباکو روک تھام کے تحت ضلع صحت عامہ اور خاندانی فلاح وبہبودی محکمہ اور دیگر محکمہ جات کے اشتراک سے 17فروری کو تمباکو فروخت کرنے والے دکانداروں اور تمباکوکے  اشیاء کا استعمال کرنےو الوں  میں بیداری پیدا کرنے کا مقصد لے کر ’گلابی آندولن ‘ مہم چلائی گئی جس کے دوران  طلبا و طالبات نے گلاب کا پھول تقسیم کئے۔

صبح 9بجے ڈی سی دفتر سے گلابی آندولن کا جلوس   شروع ہوا۔ جس کو صحت عامہ محکمہ کے فلاحی افسر نے ہری جھنڈی دکھائی۔ جلوس  کے دوران طلبا و طالبات نے گلاب کے پھول اور فولڈرس کی تقسیم کرتےہوئے عوام میں تمباکو کے نقصانات کے متعلق بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی ۔ جلوس  میں صحت عامہ کے افسر ڈاکٹر جی این اشوک کمار، ڈاکٹر ونود بھوتے، ڈاکٹر(کیپٹن)رمیش راؤ، ایس جی نائک، صلاح کار پریم کمار ، سماجی کارکن گورے صاحب نداف، راجو جی نائک سمیت سرکاری، سینٹ جوسف ، بال مندر اورہندو ہائی اسکولس کے طلبا و طالبات شریک تھے۔

011.JPG


Share: